1 جنوری، 2019، 12:55 PM

پابندیاں برقراررکھی گئیں تو متبادل راستہ اپنایا جاسکتاہے، شمالی کوریا

پابندیاں برقراررکھی گئیں تو متبادل راستہ اپنایا جاسکتاہے، شمالی کوریا

شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جانگ اُن نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدرٹرمپ سے ملنے کےلیے ہر وقت تیارہوں مگرصبر کا غلط اندازہ نہ لگایا جائے، پابندیاں برقراررکھی گئیں تو متبادل راستہ اپنایا جاسکتاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جانگ اُن نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدرٹرمپ سے ملنے کےلیے ہر وقت تیارہوں مگرصبر کا غلط اندازہ نہ لگایا جائے، پابندیاں برقراررکھی گئیں تو متبادل راستہ اپنایا جاسکتاہے۔

سال نوپرامریکی صدرکوایک پیغام میں شمالی کوریا کے سپریم لیڈر نے کہا کہ شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے اقدامات کا جواب دیا جائے۔ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سپریم لیڈرسے فروری میں ملاقات کا امکان ظاہر کیا تھا۔

کم جونگ نےسال نو پر جنوبی کوریا کے صدر کو خط لکھا ہے کہ ہے کہ ان کی جانب سے 2018ء کےاختتام پرجنوبی کوریا کا دورہ نہ کرنے پر اظہار افسوس کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کے صدر مون جائی ان سے2019ء میں باربارملنا چاہتا ہوں۔

News ID 1886930

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha